اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 5 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔