Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی قلت، شہریوں کو کھانا پکانے میں مشکلات

 لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور کم پریشر کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، گھریلو صارفین کو کھانے کی تیاری سمیت روزمرہ امور کی انجام دہی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور کے علاقوں شفیق آباد، بند روڈ، سمن آباد، شالیمار، باغبانپورہ، سلامت پورہ، داروغہ والا، یتیم خانہ اور مزنگ میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں صارفین کم پریشر اور طویل بندش سے پریشان ہیں۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں بھی گیس کا پریشر انتہائی کم رہتا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں پورا دن گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ صبح کے وقت گیس نہ ہونے سے بچوں کو ناشتہ کیے بغیر سکول جانا پڑتا ہے، جبکہ دیگر اوقات میں کھانا تیار کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

شفیق آباد کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں تینوں وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ہوتی۔

گیس کی قلت سے تنگ شہری اب ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث پہلے سے مہنگائی کے ستائے عوام کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی میں حائل مسائل فوری حل کیے جائیں اور کھانے کے اوقات میں مناسب پریشر یقینی بنایا جائے تاکہ گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تبلیغی اجتماع میں شرکت […]

  2. […] کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم احسن کا لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا جبکہ اس کے پولی گرافک […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More