Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر

 \- اسلام آباد:   ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

دونوں ملزمان کی جانب سے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لیے بھی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اپیلیں ایڈووکیٹس فیصل صدیقی، ریاست علی آزاد اور زینب جنجوعہ کے توسط سے جمع کرائی گئیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں فیئر ٹرائل کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور مقدمے کی سماعت شفاف انداز میں نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے اپیلوں میں مختلف عدالتی نظیروں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

اپیلوں میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے برخلاف جیل میں ہونے والے ٹرائل کو خفیہ عدالتی کارروائی کی طرز پر چلایا گیا۔

درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے، جبکہ اپیلوں پر فیصلہ ہونے تک سزا معطل کرکے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More