Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر مگر شدید حملوں کا منصوبہ تیار، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

 واشنگٹن:  امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مختصر اور شدید فوجی کارروائی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد عمل درآمد کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ فوجی آپریشن میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات ہزاروں اہلکار اور خطے میں موجود ایک درجن سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز حصہ لے سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے توانائی کے مراکز، جوہری تنصیبات، میزائل اور ڈرون انفرااسٹرکچر کو ممکنہ حملوں کے اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ کارروائی محدود وقت میں شدید حملوں پر مشتمل ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری سے مشروط ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ انسانی امداد کی فراہمی پر عائد […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More