Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

دکی: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، بھائی زخمی

 دکی:   بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دکی کی ایک کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گر گیا، جس کی زد میں آکر دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں مزدور آپس میں سگے بھائی تھے۔

حادثے میں چھوٹا بھائی محیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ بڑا بھائی زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More