Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم: قرضوں کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کے لیے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی پیش رفت اور مزید بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے قرض حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر کی حد 21 سال سے کم کرکے 18 سال کرنے کی ہدایت کی۔ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ رواں سال قرضوں کی فراہمی کے لیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

اجلاس میں نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور زرعی شعبے میں ان کی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت خواتین کے لیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں تاکہ انہیں معاشی خودمختاری حاصل کرنے اور کاروباری میدان میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے انعقاد کیلئے باضابطہ درخواست بھجوا دی گئی ہے، تاہم وزیراعظم آفس کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More