Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

 راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں چار فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے، جن سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سیشن میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گا، ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں جو بہتر کھیل پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] کا کہنا ہے کہ پاکستان 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل […]

  2. […] برآں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا کے 15 اور پاکستان کے 5 پوائنٹس بھی منہا کر دیے گئے ہیں، […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More