Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا واضح ثبوت ہیں، عوام نے خدمت اور ترقی کے بیانیے کو کامیاب بنایا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں راشد بشیر ورک اور اسد حنیف جٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی عوامی خدمت کے باعث مسلم لیگ (ن) عوام کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کا مقابلہ کئی مخالف سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اتحاد سے تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتخابی میدان میں حصہ لیا جنہیں ریاست کالعدم قرار دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام تبدیل کرکے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنا ریاستی اداروں کے لیے ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کالعدم جماعتوں کی مبینہ سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے عناصر سے وابستہ جماعتوں کو کھلے عام سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ایک کالعدم جماعت کے کارکنوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے مبینہ جعلی ووٹ ڈالنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں، تاہم اس کے باوجود عوام نے ایسی جماعتوں کو مسترد کردیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تشدد اور دہشت گردی کا بیانیہ ناکام ہوگیا، جبکہ گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی میں عوام نے خدمت، ترقی اور کارکردگی کے بیانیے کے حق میں فیصلہ سنایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس اور مختلف میڈیا بیانات […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More