راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے۔
دن کے اختتام پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے طیب عارف نے 57، محمد طہٰ نے 51 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ اذان اویس 30 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پہلے روز خراب روشنی کے باعث مقررہ وقت سے قبل کھیل ختم کرنا پڑا، اس دوران مجموعی طور پر 67.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے بتایا کہ ٹیم میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سیشن میں اپنی مضبوطی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گا، ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی طیب عارف، محمد طہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، اذان اویس، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد عباس، رضا اللہ اور غازی غوری بھی شامل ہیں۔
[…] احسن طاہر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئر سول جج راولپنڈی محمد نصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی […]