Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا: مصطفیٰ کمال

 اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے واضح کیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، ملک کو بچانے کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ انہیں حق بات کرنے سے روک سکتا ہے تو یہ ممکن نہیں، نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس معاملے پر ان کا مؤقف واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوششوں سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔

وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ان پر 10 الزامات لگائے جاسکتے ہیں، لیکن کوئی کرپشن یا بے ایمانی کا الزام نہیں لگا سکتا۔ وہ ایسی جگہ بھی رہے ہیں جہاں چوری نہیں بلکہ ڈکیتی کی جاسکتی تھی۔

مصطفیٰ کمال نے سوال اٹھایا کہ ملک میں کون سا شعبہ ایسا ہے جو کرپشن سے مکمل طور پر پاک ہے؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More