اسلام آباد: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
روبینہ خالد نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔
[…] حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسار کے ملٹری ہسپتال […]