Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان جیت سے کتنا دور رہا؟ سعود شکیل کی شاندار اننگز بھی کام نہ آسکی

 راولپنڈی:  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، پاکستان نے دوسری اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی، تاہم سری لنکا کو ہدف حاصل کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی سنچری مکمل کرنے سے صرف 3 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم 34، غازی غوری 35، محمد طہٰ 24 اور اذان اویس 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ دیگر بیٹرز میں عرفات منہاس نے 16، سلمان علی آغا نے 13 جبکہ طیب عارف نے 11 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے 446 رنز بنائے اور 12 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

سری لنکا کی پہلی اننگز میں دھنانجایا ڈی سلوا نے 167 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سعود شکیل پہلی اننگز میں بھی 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یوں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہوا، جبکہ سعود شکیل کی دونوں اننگز میں نمایاں کارکردگی میچ کا اہم پہلو رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت نہ […]

  2. […] سے شادی کے ارادے کے تحت جیسمین نے اسلام قبول کیا اور پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں شادی […]

  3. […] مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے دورہ ازبکستان کے دوران پاکستان اور ازبکستان نے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More