Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نئے صوبوں پر حکومت کا بڑا فیصلہ؟ آئینی ترمیم ناکام ہوئی تو ریفرنڈم کا آپشن زیر غور

اسلام آباد:  ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ پارلیمنٹ میں مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہونے کے باعث ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا، حکومت نے آئینی ترمیم کے بجائے عوامی رائے لینے کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون، وزارت پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ سیاسی حمایت نہ ملنے کے بعد متبادل راستے تلاش کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کرانے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنے کے باعث معاملہ ریفرنڈم کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نئے صوبوں کے قیام کی اصولی حامی ہونے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت پر آمادہ نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ریفرنڈم کی آئینی اور قانونی حیثیت واضح کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More