Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی، اٹلی کی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے جہلم پہنچ گئی

 جہلم:  سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی نے دو مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو زندگی کے نئے سفر پر لا کھڑا کیا، اٹلی کی رہائشی جیسمین اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی نوجوان حیدر سے شادی کے لیے جہلم پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے رہائشی حیدر کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان رابطہ بڑھتا گیا اور دوستی رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی۔

حیدر سے شادی کے ارادے کے تحت جیسمین نے اسلام قبول کیا اور پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد دونوں شادی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم بھی پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق حیدر ایک پراپرٹی آفس میں بطور آفس بوائے ملازمت کرتا ہے، جبکہ دونوں نے باہمی رضامندی سے ازدواجی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] عباس کی کامیابی پر پاکستانی دستے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے، جبکہ عالمی مقابلے […]

  2. […] پاکستانی ٹیم نے چار ملکی کوالیفائرز کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ […]

  3. […] رہے کہ شہود علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں، جنہوں نے کم عمری […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More