Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثہ، منی بس اور ٹرک میں تصادم سے 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

گوہاٹی:  بھارتی ریاست آسام میں تیز رفتار منی بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم نے کئی خاندانوں کو سوگوار کردیا، حادثے میں کم از کم 26 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ قازیگار کے قریب پیش آیا، جہاں گولاگھاٹ سے ناگاؤں جانے والی منی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق منی بس میں سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو تعلیمی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More