Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عالمی فنکاروں نے کراچی میں عربی موسیقی کا جادو جگا دیا، شائقین جھوم اٹھے

 کراچی:   ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے 17ویں روز عربی موسیقی کی دلفریب لے اور کلاسیکی آہنگ نے محفل کو چار چاند لگا دیئے، مختلف ممالک سے آئے فنکاروں کی خصوصی ورکشاپ میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات، شام، تیونس، امریکہ اور مونٹی نیگرو سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فنکاروں نے ورکشاپ کے دوران شرکاء کو عربی موسیقی کی تال، دھنوں اور کلاسیکی اسلوب کی باریکیوں سے آگاہ کیا۔

عربی موسیقی کے منفرد رنگوں اور روایتی انداز سے روشناس ہونے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ورکشاپ میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے فنکاروں سے موسیقی کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں گہری دلچسپی لی۔

ورکشاپ کے اختتام پر بین الاقوامی فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا اور دلکش دھنوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ مختلف ممالک کے فنکاروں کے اشتراک سے سجنے والی اس محفل نے شائقین موسیقی کے دل جیت لیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More