Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

 کوئٹہ:   بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے میجر اور حوالدار نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کولپور کے علاقے میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر کو دہشت گردوں نے گشت پر مامور سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ مقامی آبادی کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ حقیقی عوام دوست سیاستدان اپنی کارکردگی، عملی […]

  2. […]  کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ علم و ادب کا فروغ […]

  3. […] موقع پر آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے کی ٹریفک پولیس […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More