Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

 بلاول بھٹو سے اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں، سندھ کی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

 کراچی:   چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ملاقات کی، جس میں سجاول کے عوام کو درپیش مسائل، ان کے حل اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

ملاقات میں سید شفقت شاہ شیرازی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو سجاول کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی، جس میں قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More