Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان کو ای سی او کی دو سالہ چیئرمین شپ مل گئی، علاقائی ترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: اسحاق ڈار

 اسلام آباد:  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سال کے لیے چیئرمین شپ مل گئی ہے، پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ای سی او چارٹر پر مکمل عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے، تنظیم کے بنیادی مقاصد میں علاقائی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے پہلے سال رکن ممالک کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دے گا۔

پاکستان نے اپنی صدارت کے دوران ای سی او کو دوبارہ ایک فعال اور مؤثر فورم بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ای سی او وژن 2026ء سے 2035ء تک خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے مستقبل کی سمت کا تعین کرتا ہے، جبکہ علاقائی امن و استحکام معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستان تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور پُرامن سفارت کاری کے ذریعے چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران انسانی وسائل کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دے گا۔

نائب وزیراعظم نے ایران میں آئندہ ماہ ای سی او سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے 30ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے وفود کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More