ملاقات میں سید شفقت شاہ شیرازی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو سجاول کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی، جس میں قانون سازی اور دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔