Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

چترال میں پاک فوج اور ایف سی کا فری میڈیکل کیمپ، 873 افراد کا مفت طبی معائنہ

 چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے اشتراک سے چترال میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں سینکڑوں افراد کو علاج معالجے، ادویات اور طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے طب کے ماہر ڈاکٹروں نے مجموعی طور پر 873 مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچے شامل تھے۔ اس موقع پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے 84 الٹراساؤنڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور 69 ای سی جی کیے گئے، جبکہ خواتین اور بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس کے علاوہ شرکا کو بریسٹ کینسر، ذاتی صفائی اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

مقامی افراد نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More