Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس، مرکزی مسلم لیگ نے 7 روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور: مرکزی مسلم لیگ نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مبینہ ہتک آمیز بیانات کے خلاف قانونی محاذ کھولتے ہوئے انہیں 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی جانب سے وکلا کے ذریعے ارسال کیا گیا، جس میں عظمیٰ بخاری کو 7 روز کے اندر معافی مانگنے اور پارٹی کے خلاف الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس اور مختلف میڈیا بیانات میں مرکزی مسلم لیگ کو دہشت گرد، غیر قانونی اور کالعدم جماعت قرار دیا، جسے پارٹی نے بے بنیاد، جھوٹا اور ہتک آمیز قرار دیا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کا مؤقف ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور 2022 سے ملک بھر میں سیاسی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

قانونی نوٹس میں عظمیٰ بخاری سے متعلقہ سوشل میڈیا مواد حذف کرنے، بیانات واپس لینے اور مستقبل میں ایسے بیانات نہ دینے کی تحریری یقین دہانی بھی طلب کی گئی ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں معافی اور دیگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو صوبائی وزیر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت مبینہ خلاف ورزی پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے بھی رابطہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More