Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مکران کوسٹل ہائی وے پر قیامت خیز حادثہ، مسافر بس اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق، 27 زخمی

 کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول، اورماڑہ کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس محمد اسلم بنگلزئی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 14 مرد، 9 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ تربت سے کراچی جا رہی تھی کہ بسول کے مقام پر ایل پی جی باؤزر سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں شدید آگ لگ گئی، جس نے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور کوسٹل ہائی وے پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More