جمعیت طلبہ عربیہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اسلام میں دینی اور دنیاوی علم کی کوئی تفریق نہیں، قرآن کریم انسان کو غور و فکر، تحقیق اور علم حاصل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی، اسناد اور انگریزی امتحان سے متعلق درپیش تحفظات متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے، پانی کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نو سیرت چیئرز قائم کی گئی ہیں۔