Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بارش نے فائنل کا فیصلہ بدل دیا، پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

ڈھاکا: پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی، بارش کے باعث فائنل میچ متاثر ہونے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے پوائنٹس، رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ٹرافی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط 7 نومبر کو تمام اراکین کو ارسال کیے گئے تھے، جن کے تحت پاکستان کو برتری حاصل رہی اور وہ چیمپئن قرار پایا۔

پاکستانی ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا، بنگلا دیش اور بھارت کو شکست دی اور تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئی۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر رنگپور رائیڈرز شہزاد اکبر سبحان اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی ورثے میں ٹیکسلا کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جو […]

  2. […] کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کا وقت ہے، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More