Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

شہرت، دولت یا دنیا کی سیر نہیں، شہود علوی نے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی بتا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شہود علوی نے کہا ہے کہ زندگی میں دولت کمانے، شہرت حاصل کرنے اور دنیا گھومنے سے زیادہ اہمیت خاندان کو ساتھ لے کر چلنے اور رشتوں کو برقرار رکھنے کی ہے۔

  شہود علوی نے اپنی ازدواجی زندگی اور کامیابی کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اپنے خاندان کو متحد رکھنا اور اسے بکھرنے سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرتا ہے، دولت کماتا ہے اور دنیا گھومتا ہے، لیکن ان سب سے بڑھ کر اپنے پیاروں کو ساتھ لے کر چلنا اہم ہے۔

شہود علوی نے کہا کہ دنیا میں کئی ایسے نامور فنکار بھی گزرے ہیں جن کی شادیاں کئی دہائیوں تک قائم رہنے کے باوجود بالآخر طلاق پر ختم ہوئیں۔ بقول ان کے، بعض اوقات انسان کامیابی، شہرت اور دولت کو اپنی ذات پر اس قدر حاوی کر لیتا ہے کہ اپنے رشتوں کو نظر انداز کرنے لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خاندان کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا اور اپنے پیاروں کو پیچھے چھوڑنے کے بجائے زندگی کے ہر سفر میں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی، جس پر انہیں خوشی اور اطمینان ہے۔

واضح رہے کہ شہود علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں، جنہوں نے کم عمری میں شادی کی اور طویل عرصے سے ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More