زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تعمیر و تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔
منصوبے کا بنیادی مقصد شہر میں نکاسی آب کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانا، شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور بنیادی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے زیارت کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے نظام اور ماحولیاتی معیار میں بھی بہتری متوقع ہے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے زیارت کی ترقی، خوبصورتی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔