Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سانحۂ زیارت جوڈیشل کمیشن: اصغر خان اچکزئی بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سانحۂ زیارت جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر شہدائے زیارت کے لواحقین بھی موجود تھے۔

کیس کی پیروی نیشنل لائرز فورم (ملگری وکیلان) کے ایڈووکیٹ حمیداللہ کاکڑ اور ایڈووکیٹ عرفان اللہ کاکڑ، پشتونخوا نیپ کے ایڈووکیٹ شمس کاکڑ اور پشتونخوا لائرز فورم کے ایڈووکیٹ برخوردار خان اچکزئی سمیت دیگر وکلا نے کی۔

شہدائے زیارت کے لواحقین بھی عدالت پہنچ گئے، مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے کیس کی پیروی کی۔

 

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ثناءاللہ کاکڑ، ضلعی پریس سیکریٹری زین اللہ خان اور ضلعی آفس سیکریٹری ملک عبدالستار بھی موجود تھے۔

شہدائے زیارت کے لواحقین میں ڈاکٹر عبدالصمد خان پانیزئی، نسیم خان پانیزئی اور دیگر اہل خانہ نے بھی بلوچستان ہائی کورٹ میں حاضری دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کے مطابق اصغر خان اچکزئی پر ایک نوجوان کے قتل کا الزام ہے۔ چمن میں عدالتی […]

  2. […] کی تکمیل سے زیارت کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر ہونے کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More