Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں لیبر قوانین پر اہم ورکشاپ، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر زور

کوئٹہ: انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور لیبر ریسورس اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (LRDI) کے زیرِ اہتمام لیبر قوانین کے موضوع پر ایک اہم ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مختلف ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں اور نمائندوں سمیت سرکاری، نجی اور سول سوسائٹی کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں محکمہ محنت، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI)، چیف انسپکٹر آف مائنز، سول سوسائٹی، وکلا، تعلیمی شعبے، مائنز اونرز ایسوسی ایشن، کوئٹہ چیمبر آف کامرس، ہیومن رائٹس کمیشن، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ورکشاپ کے دوران بلوچستان میں نافذ العمل لیبر قوانین، محنت کشوں کے بنیادی حقوق، قانونی تحفظ، صنعتی تعلقات اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش مسائل، ان کے قانونی حقوق اور تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ لیبر قوانین پر مؤثر عمل درآمد، متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور سماجی شراکت داروں کے مابین مؤثر مکالمہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور بہتر صنعتی ماحول کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کے دفتر، صوبائی اسمبلی کوئٹہ میں ضلع کاریزات کی بحالی کے حوالے سے ایگزیکٹو کمیٹی کا […]

  2. […] کوئٹہ: شہر میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ہفتے سرکاری نرخنامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More