کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کے دفتر، صوبائی اسمبلی کوئٹہ میں ضلع کاریزات کی بحالی کے حوالے سے ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع کاریزات کی بحالی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس مقصد کے حصول کے لیے اہم معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔
شرکاء نے ضلع کاریزات کی بحالی کے عمل کو آگے بڑھانے، متعلقہ حکومتی و انتظامی معاملات کا جائزہ لینے اور عملی پیش رفت یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع کاریزات کی بحالی کے لیے باہمی مشاورت، مشترکہ جدوجہد اور مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ اس اہم عوامی مسئلے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
اس موقع پر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع کاریزات کی بحالی کے لیے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے تمام اراکین ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
[…] ضلع شیرانی میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت خود رو پودوں اور جھاڑیوں کی کٹائی و صفائی پر خرچ ہونے والے ایک لاکھ 51 ہزار روپے کے حوالے سے محکمے نے بتایا کہ متعلقہ تصویری شواہد آڈٹ ٹیم کو فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ایکسین بلڈنگ لسبیلہ کے معاملے پر تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔ محکمے کے مطابق متعلقہ دور کے ایکسین ریٹائر ہوچکے ہیں اور جواب کی تیاری کے لیے ضروری ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔ […]