Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ہفتہ وار سرکاری نرخنامہ جاری کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: شہر میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ہفتے سرکاری نرخنامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں آٹے کی قیمتوں، مارکیٹ کی صورتحال اور شہریوں کو مناسب نرخوں پر آٹے کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

 خودساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی

 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ سمیت محکمہ خوراک اور محکمہ صنعت کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ خوراک ہر ہفتے آٹے کے سرکاری نرخنامے کا اجرا کرے گا اور متعلقہ حکام اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے نگرانی کا مؤثر نظام برقرار رکھا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف آپریشن سرکلز سے صارفین نے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More