Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کیسکو کی آن لائن کچہری، بجلی صارفین کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر مرزا اعزاز بیگ کی زیر نگرانی صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں کے صارفین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

آن لائن کچہری میں کیسکو کے چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید مطاہر حسین مشہدی، سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل عبدالناصر مندوخیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف آپریشن سرکلز سے صارفین نے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کیا اور بجلی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل اور شکایات پیش کیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

انجینئر مرزا اعزاز بیگ نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیسکو کی اولین ترجیح ہے۔

 

آن لائن کچہریوں کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنا ہے۔

انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بجلی کے بل بروقت ادا کریں، اپنے ذمے واجب الادا بقایاجات جمع کروائیں اور بجلی چوری کی نشاندہی کے لیے کیسکو کے ساتھ تعاون کریں۔

کیسکو حکام کے مطابق آن لائن کچہریوں کے ذریعے صارفین کو براہ راست اپنے مسائل متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کی پیداوار پر 13 ارب 89 کروڑ روپے جبکہ ایل این جی کے ذریعے بجلی بنانے پر 31 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ حکام کے مطابق […]

  2. […] کیسکو کے اعلامیے کے مطابق 7 اور 8 نومبر کو روزانہ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی اسٹیڈیم، پی ٹی وی، شہباز ٹاؤن اور جی او آر کالونی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس دوران سریاب گرڈ اسٹیشن کے دلدار کاریز، سمنگلی ایکسپریس اور بی ایم سی فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More