Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں صحافت کو بڑا دھچکا، درجنوں صحافی بے روزگار، اسمبلی میں قرارداد منظور

کوئٹہ: بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش معاشی مشکلات اور میڈیا اداروں کی بندش کا معاملہ بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا، جہاں گزشتہ چند سال کے دوران کوئٹہ میں 11 قومی ٹی وی چینلز کے بیورو دفاتر بند ہونے اور 122 سے زائد صحافیوں و میڈیا ورکرز کے بے روزگار ہونے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ میڈیا دفاتر کی بندش اور صحافیوں کی برطرفیوں سے صوبے میں آزادیٔ صحافت اور میڈیا کارکنوں کے معاشی تحفظ کو شدید خدشات لاحق ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آزادیٔ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور میڈیا ورکرز کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں میڈیا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا احتجاج ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور وہ ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کے تصور کے تحت قائم کیا تھا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ملک اپنے بنیادی نظریے سے دور ہوتا چلا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں قرارداد کی متفقہ منظوری کو صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور میڈیا کارکنوں کے معاشی تحفظ سے متعلق اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] اور سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے بلوچستان کوسٹ لائن ویڈیو گرافی مقابلے کی تقریب منعقد […]

  2. […] Share WhatsAppFacebookTwitterLinkedinPinterest چمن: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے زیرِ اہتمام شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر چمن میں […]

  3. […] حکومت بلوچستان نے انتظامی امور میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ثنا مہ جبین […]

  4. […] بلوچستان ہائی کورٹ نے پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے خستہ حال پائپ لائنوں کی فوری مرمت اور تبدیلی کا حکم دیتے ہوئے بی واسا کے متعلقہ انجینئر کو تمام ضروری کام بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے سیکرٹری پی ایچ ای کو کوئٹہ اور گردونواح میں مستقبل کی آبی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی پر مبنی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More