کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے انتظامی امور میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ثنا مہ جبین عمرانی کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ مقرر کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں فوری طور پر اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ثنا مہ جبین عمرانی اس سے قبل بھی بلوچستان میں مختلف اہم انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں
انہیں ایک قابل، محنتی اور فرض شناس افسر کے طور پر جانا جاتا ہے، جبکہ مختلف عہدوں پر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو بھی سراہا جاتا رہا ہے۔