Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سنجاوی سول ہسپتال میں نیا ایمرجنسی وارڈ قائم، صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دومڑ نے افتتاح کر دیا

سنجاوی: صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے سنجاوی سول ہسپتال میں نئے قائم کردہ ہنگامی وارڈ کا افتتاح کر دیا، جس سے علاقے کے عوام کو ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی، ایس پی زیارت عبد الملک درانی، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نور الباقی زخپیل، قبائلی و سیاسی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، مختلف محکموں کے افسران اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ سنجاوی کے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نئے ایمرجنسی وارڈ کے قیام سے ہنگامی حالات میں ہسپتال آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں سہولت ملے گی اور انہیں علاج کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ براہ راست انسانی زندگیوں سے وابستہ ہے، اس لیے ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، طبی عملے کی دستیابی اور علاج معالجے کے نظام کو مؤثر بنانا ناگزیر ہے۔

 

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سنجاوی سمیت زیارت اور ہرنائی کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر نئے ایمرجنسی وارڈ کے قیام کو علاقے میں طبی سہولیات کی بہتری اور ہنگامی مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More