زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت نے طلبہ کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے الہجرہ ریزیڈنشل اسکول اینڈ کالج جناح کیمپس زیارت کو نئی بس فراہم کر دی۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران ادارے کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ کو بس کی چابیاں حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد ہاشم غلزئی، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالمالک اچکزئی، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر حسین بلوچ، ڈائریکٹر کالجز سردار صادق کبزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی موجود تھے۔
نئی بس کی فراہمی سے طلبہ کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں درپیش سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔ اس اقدام سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھنے اور ادارے کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
ادارے کی انتظامیہ نے نئی بس کی فراہمی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ کالجز حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی تشکیل کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
[…] تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی، ایس پی زیارت عبد الملک درانی، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی شیر شاہ غلزئی، […]