گوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی اسسٹنٹ لائبریرین گلاب بلوچ سے ملاقات، لائبریریوں کے مسائل پر گفتگو
گوادر: قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اسسٹنٹ لائبریرین گلاب بلوچ سے ملاقات کی، جس میں ضلع گوادر کی لائبریریوں کی مجموعی صورتحال، انتظامی مسائل اور ان کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ضلع بھر کی لائبریریوں میں عملے کی کمی، خالی آسامیوں اور انتظامی امور سے متعلق درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ لائبریریوں کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ، نوجوانوں اور عام شہریوں کو مطالعے اور علمی سرگرمیوں کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حالیہ پیکیج کے تحت ضلع گوادر کی مختلف لائبریریوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی اور کتابوں کی فراہمی، دستیابی اور تقسیم کی صورتحال سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے لائبریریوں کی بہتری، ضروری سہولیات کی فراہمی اور عملے کی کمی جیسے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لائبریریاں تعلیمی و علمی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے انہیں طلبہ اور عوام کی ضروریات کے مطابق فعال بنانا ضروری ہے۔
[…] کے دوران سعودی وفد نے گوادر پورٹ کی تجارتی صلاحیتوں، کارگو سروسز، ٹرانزٹ ٹریڈ، […]
[…] کرنے اور صحت مند خاندانی ماحول کے فروغ کیلئے جیوز گوادر اور دستکِ زیست کے اشتراک سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد […]
[…] جانب گوادر میں بھی امیدواروں کے غیر معمولی رش کے باعث انتظامات […]