کوئٹہ: محکمہ سیاحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام صوبے کے ساحلی علاقوں کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے بلوچستان کوسٹ لائن ویڈیو گرافی مقابلے کی تقریب منعقد ہوئی۔
میر نصیر خان نوری آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں مقابلے کے لیے موصول ہونے والی ویڈیوز کا معروف میڈیا شخصیت امان اللہ ناصر اور ویڈیو پروڈکشن کے ماہر فارق ریاض پر مشتمل جیوری نے میرٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا۔
مقابلے میں حمل سالار نے پہلی، حسیب جان نے دوسری جبکہ مجیب الرحمٰن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، کھیل، ثقافت، سیاحت، آرکائیوز، عجائب گھروں اور لائبریریز رحمت صالح بلوچ تھے، جنہوں نے کامیاب شرکاء میں نقد انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سیاحت گہرام بخش بلوچ بھی موجود تھے، جنہوں نے بلوچستان میں ساحلی سیاحت کے فروغ اور قدرتی مقامات کی تشہیر کے لیے ایسے اقدامات کو اہم قرار دیا۔
تقریب کے دوران مقامی لوک فنکاروں نے بلوچستان کی روایتی موسیقی اور لوک دھنیں پیش کرکے شرکاء کو محظوظ کیا۔
[…] WhatsAppFacebookTwitterLinkedinPinterest گوادر: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں […]