Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گوادر میں ماہی گیروں کا عالمی دن منایا گیا، سمندری وسائل کے تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ

 گوادر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہی گیروں کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلے میں گوادر کے ساحل پدی زر پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہی گیر تنظیموں کے رہنماؤں، محکمہ فشریز کے افسران اور بڑی تعداد میں ماہی گیروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماہی گیری ایک قدیم اور اہم پیشہ ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

ماہی گیروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور بے دریغ شکار، سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں ماہی گیروں کے روزگار کے لیے سنگین خطرات بن چکی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

عالمی یومِ ماہی گیر کی مناسبت سے شرکاء نے سمندر میں پھول نچھاور کیے اور سمندری حیات و قدرتی وسائل کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] Nov 23, 2026 Share WhatsAppFacebookTwitterLinkedinPinterest گوادر: جامعہ گوادر کے شعبہ زولوجی کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ ماہی گیری 2026 […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More