Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں، ایف بی آئی کا اہم ڈیٹا بیس ہیک

 واشنگٹن: امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، ہیکرز نے ایف بی آئی کے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر تک رسائی حاصل کرلی، جبکہ محکمہ زراعت کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی ہیکرز کے نشانے پر آگیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر میں موجود حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ ڈیٹا بیس ملک بھر کے پولیس اداروں کو مجرمانہ ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس اور مشتبہ افراد کے پس منظر سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں مجرمانہ ریکارڈ، وارنٹس اور دیگر حساس معلومات کی ممکنہ چوری یا افشا ہونے پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ زراعت کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر بھی سائبر حملہ کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز نے ڈیجیٹل نظام سے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی۔

امریکی حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں سائبر حملوں کی نوعیت، ممکنہ نقصانات اور ملوث ہیکرز کی شناخت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More