تہران: ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
ایرانی فوج کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد پائلٹ کو اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ 20 نومبر کی شام خلیج فارس کے اوپر پیش آیا۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری ویڈیو میں میزائل حملے کے مناظر دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے طیارے کو نقصان پہنچنے یا ہنگامی لینڈنگ سے متعلق مؤقف سامنے آنے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
[…] ممالک نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہ تیار کرنے چاہئیں اور نہ ہی حاصل کرنے […]