\- تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو اپنے مبینہ جنگی جرائم کا سیاسی نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا، جبکہ یورپ کے عوام نے بھی جنگ پسندانہ نظریات کو مسترد کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ کوپ 31 سربراہی اجلاس ایران اور خطے میں جارحیت کے باعث ہونے والے ماحولیاتی نقصانات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ایران اور خطے کو درپیش ماحولیاتی مسائل اور جنگ کے منفی اثرات کو بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے ماحول کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی انتخابات کے نتائج بھی اس بات کا اظہار ہیں کہ عوام نے جنگ کی حمایت اور جارحانہ پالیسیوں کے نظریات کو قبول نہیں کیا۔
[…] رہے کہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک روز قبل ارجنٹائن کی بحریہ اور […]
[…] ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مقررہ بحری ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ٹریفک کنٹرول سینٹر کی ہدایات نظر انداز کرنے والے دیگر جہازوں کو بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ […]
[…] ایم کیو ایم 170 کے نام سے کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ امریکا کا نواں ڈرون ہے جسے ایرانی فورسز نے قبضے میں لیا […]
[…] ایرانی فوج کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی ایف 16 طیارے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد پائلٹ کو اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ […]