Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون ایران کے قبضے میں؟ پاسدارانِ انقلاب کا بڑا دعویٰ

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب قشم جزیرے کے جنوبی علاقے میں پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کردیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ڈرون کی شناخت ایم کیو ایم 170 کے نام سے کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ امریکا کا نواں ڈرون ہے جسے ایرانی فورسز نے قبضے میں لیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق امریکی ڈرون قشم جزیرے کے جنوب میں آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے ایرانی فورسز نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

دوسری جانب فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ڈرون قبضے میں لیے جانے کے ایرانی دعوے کی آزادانہ تصدیق کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور یوکرین میں جنگیں جاری ہیں اور غزہ میں اسرائیلی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More