Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن ایک میز پر بیٹھیں گے، اہم عالمی امور پر بات چیت متوقع

 بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے شہر شین زن پہنچ گئے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ جمعرات کو ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (اپیک) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن نے مجوزہ سہ فریقی ملاقات سے اہم فوائد حاصل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ ملاقات میں جوہری تخفیفِ اسلحہ، روس یوکرین جنگ، ایران کی صورتِ حال اور عالمی تجارت سمیت متعدد اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

تینوں عالمی رہنماؤں کے درمیان عالمی امن اور بین الاقوامی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور یوکرین میں جنگیں جاری ہیں اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بجلی گھر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More