ریاض: سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے درمیان طبی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہنگامی صحت منصوبے کی منظوری دے دی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں خلیجی ممالک کیلئے ہنگامی طبی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں غیر ملکی قانونی فرموں کو سعودی عرب میں اپنی کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
سعودی کابینہ کے ان فیصلوں کو خطے میں صحت کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے اور مملکت میں قانونی خدمات کے شعبے کو مزید ترقی دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔