Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی، الاسکا کی نشست بھی ری پبلکنز سے چھین لی

 الاسکا: امریکی ریاست الاسکا میں ڈیموکریٹک امیدوار میری پیلٹولا نے ری پبلکن سینیٹر ڈین سلیوان کو شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیت لی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے انتخابی نتائج کی تصدیق کرتے ہوئے میری پیلٹولا کی کامیابی کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کی تمام نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہوگئی، جبکہ ری پبلکنز 44 نشستوں تک محدود رہ گئے۔

وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے مجموعی طور پر ری پبلکنز سے 9 سینیٹ نشستیں حاصل کیں، جو 1958 کے بعد کسی ایک جماعت کی جانب سے حاصل کردہ سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔

دوسری جانب الاسکا میں 1998 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیموکریٹک امیدوار جوناتھن کریس ٹامکنز نے گورنر کا انتخاب بھی جیت لیا۔

میری پیلٹولا نے کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الاسکا کے عوام کی حمایت ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ وہ کارپوریٹ اجارہ داری کے خاتمے، مہنگائی اور اخراجات میں کمی اور ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کریں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] امریکی بحری ناکہ بندی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ایرانی ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے آرٹیکل 51 کے تحت ہر ریاست کو اپنے دفاع کے لیے دستیاب ذرائع استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی سے نمٹنے کے لیے سفارتی اور دفاعی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عملی حکمت عملی کا فیصلہ ایرانی حکام کریں گے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More