واشنگٹن: امریکی انتخابی امور پر نظر رکھنے والے ادارے کک پولیٹیکل نے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ جاری کردی، جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے امکانات روشن قرار دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس امریکی ایوان نمائندگان میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتے ہیں اور 2009 کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں سب سے بڑی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔
کک پولیٹیکل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 انتخابی حلقوں میں ڈیموکریٹس کی بہتر کارکردگی متوقع ہے، جس سے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی ان کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے دوران ریپبلکن پارٹی کو مختلف انتخابی حلقوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث ایوان نمائندگان میں اس کی برتری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
[…] وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پیغام کا جائزہ لے لیا گیا ہے اور […]
[…] مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے مجموعی طور پر ری پبلکنز سے 9 سینیٹ نشستیں حاصل کیں، […]