واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک امریکی انتخابی مہمات میں سب سے زیادہ انفرادی مالی معاونت فراہم کرنے والے عطیہ دہندہ بن گئے ہیں، جن کی جانب سے 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد رقم دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے امریکا پی اے سی کو 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جبکہ ان کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کے لیے دی جانے والی خطیر رقم کو وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے ٹیکساس میں سینیٹ کے انتخاب پر بھی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ انتخاب امریکی کانگریس میں سیاسی جماعتوں کی اکثریت کے تعین میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انتخابی مہم میں ایلون مسک کی غیر معمولی مالی معاونت نے امریکی سیاست میں بڑے عطیہ دہندگان کے کردار کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔