Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نیولینڈز ٹیسٹ: آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کو 40 رنز کی برتری

 کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) نیولینڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی، تاہم جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالیے تھے اور اسے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 40 رنز کی برتری حاصل ہے، جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے دن کے آخری لمحات میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو 35 رنز پر بولڈ کرکے ان کی تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی مزاحمت ختم کردی۔

اس سے قبل مچل اسٹارک نے ایڈن مارکرام اور مارکس ایکرمین کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ڈیوڈ بیڈنگھم کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 429 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 100 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز اسکور کیے اور ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔

دوسری جانب جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر نے کہا ہے کہ پچ پر اسپن بولرز کو زیادہ مدد مل رہی ہے اور میچ کے بقیہ مراحل میں اسپن بولنگ فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] (ویب ڈیسک) بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد ڈیوڈ وارنر نے بھی […]

  2. […] رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی کتاب ’’صبر‘‘ میں سینڈ پیپر […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More