وسیم اکرم کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کی تعریف
اوپنر تنزید نے شاندار سنچری اسکور کی ،حسن محمود سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے خوبصورت لینتھ گیند کی،سوشل بیان
کراچی (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر لیجنڈ وسیم اکرم نے بنگلادیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ طاقتور آسٹریلیا کے خلاف بنگلا دیش نے شاندار کامیابی حاصل کی یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ بنگلا دیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں کتنی بہتری کی ہے اور ان کی ترجیحات کیا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوپنر تنزید نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ میں حسن محمود سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے خوبصورت لینتھ گیند کی، مناسب ٹیسٹ لینتھ پر بولنگ کی۔
[…] کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن نے اپنے […]
[…] آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 429 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 100 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز اسکور کیے اور ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ […]